تاثیر ۷ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضا امام) 7 اگست-محکمہ اقلیتی بہبود، حکومت بہار، محمد زما خان نے آج مرگیاس چک میں نئی تعمیر شدہ کثیر المقاصد عمارت کا افتتاح کیا۔اس سکیم کے تحت ملٹی پرپز بلڈنگ کی تعمیر، شادی بیاہ کا اہتمام، لائبریری کا انتظام، نماز گاہ، ضلعی اوقاف کمیٹی کے لیے دفتر اور وقتاً فوقتاً مسابقتی امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے لیے ہنر مندی کی تربیت اور کوچنگ کے انتظامات وغیرہ جیسی سہولیات ہے۔ یہ عمارت تعمیر ہو چکی ہے۔ یہ عمارت 15000 مربع فٹ میں 9 کروڑ 97 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔ وزیر نے ضلع کے سنگھوارا بلاک کے تحت گاؤں آری میں بہار اسٹیٹ مدرسہ کو مضبوط بنانے کی اسکیم سے متعلق مدرسے کا بھی معائنہ کیا۔