وزیر صحت نے بھرواڑہ کے ایم کے نظیر کو اعزاز سے نوازا

تاثیر  ۹   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)مقامی بلاک حلقہ کے نگر پنچایت بھرواڑہ گاؤں باشندہ سب قدوس بینک منیجر محمد نظیر خان کے بیٹے موٹیویشنل اسپیکر ہیلتھ کوچ ایم کے نظیر کو اپنے حلقہ میں اچھے کاموں کا مظاھرہ و صحت کے شعبوں میں اچھی كار کردگی کو لیکر بہار حکومت کے وزیر صحت منگل پانڈے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر ڈاکٹر پریم کمار، اے ڈی جی آئی پی ایس ویکاس ویبھو نے پٹنہ واقع ہوٹل موڑیا میں منعقدہ اعزازیہ تقریب میں مومنٹو سرٹیفکٹ دیکر بدھ کے روز اعزاز سے نوازا  انجینیئر کم ایم بی اے کوالیفائی ایم کے نظیر سماجی مقاصد کے لئے کام کرتے ہوئے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مسلسل کام کر اپنی الگ شناخت بنائی ہے انکا اصل مقصد عام لوگوں کے درمیان صحت و تعلیم کے تئیں بیداری لانا ہے اس تاریخی اعزاز سے اُنکے چاہنے والوں و علاقے میں خوشی کی لہر ہے انکی اس تاریخی اعزاز پر وارڈ کونسلر سنیل بھارتی ، سماجی رکن اظہار احمد منا ، ڈاکٹر منتظر احمد پیارے ، وارڈ کونسلر خصال ارشاد ، انجینیئر محمد نوشاد ، محمد نازش خان ، ڈاکٹر ارمان اختر ، مولانا آفتاب عالم ، محمد حمید اللہ ، ظفر خان سمیت دیگر نے مبارک باد پیش کی ہے