ونیش پھوگاٹ کو ابھی نہیں ملے گا چاندی کا تمغہ

تاثیر  ۱۴   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 14اگست:ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ کو فی الحال پیرس اولمپکس میں چاندی کا تمغہ نہیں ملے گا۔ کورٹ آف ایٹریبیوشن فار اسپورٹس نے ونیش پھوگٹ کے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ پہلے یہ فیصلہ 13 اگست کو رات 9:30 بجے آنا تھا۔ تاہم اب اس فیصلے کا اعلان 16 اگست کی رات کیا جائے گا۔ونیش پھوگاٹ نے 53 کلوگرام زمرے کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک کے لیے کم از کم چاندی کا تمغہ یقینی بنایا تھا۔ تاہم وہ فائنل میچ نہیں کھیل سکیں۔ فائنل کی صبح انہیں مقابلے سے نااہل قرار دے دیا گیا۔ ونیش کا وزن مقررہ معیار سے 100 گرام زیادہ پایا گیا۔ اس کے بعد ونیش نے سی اے ایس میں مقدمہ درج کرایا۔ونیش پھوگاٹ نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی مدد سے گولڈ میڈل کا پہلا میچ کھیلنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم یہ اپیل مسترد کر دی گئی۔ اس کے بعد انہوں نے مشترکہ چاندی کا تمغہ دینے کے لیے سی اے ایس میں مقدمہ دائر کیا۔ ونیش کو فائنل میں امریکہ کی سارہ ہلڈبرانڈ کا مقابلہ کرنا تھا۔ تاہم سارہ نے ونیش کی جگہ یوسنلیس گزمین لوپیز کے ساتھ گولڈ میڈل کا میچ کھیلا۔ سارہ نے لوپیز کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ونیش پھوگاٹ نے نااہل قرار دیئے جانے کے اگلے ہی دن ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ اسنہوں نے کہا ماں میری ہمت ٹوٹ گئی، اب مجھ میں طاقت نہیں رہی۔ الوداع کشتی، 2001-2024۔