تاثیر ۵ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،5 اگست:بالی ووڈ کے سب سے کم عمر ایکشن سپر اسٹار ٹائیگر شراف نہ صرف اپنے ایکشن مناظر کی وجہ سے جانے جاتے ہیں بلکہ اکثر اپنے سگنیچر ڈانس مووز سے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دیتے ہیں۔ ٹائیگر شراف کی ڈانسنگ اسکلز نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔ اب، اداکار اپنی پہلی ڈانس اکیڈمی ‘ میٹرکس ڈانس اکیڈمی’ کے آغاز کے ساتھ رقص کے اپنے شوق کو اگلے درجے پر لے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ٹائیگر نے اپنی پہلی ڈانس اکیڈمی کا آغاز کیا ہے۔