تاثیر ۱۴ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سابق صدر نے ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو میں کملا ہیرس پر جم کر نشانہ سادھا
واشنگٹن، 14 اگست:سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کو کٹر بائیں بازو کی جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر صدر منتخب ہوئیں تو وہ امریکہ کو تباہ کر دیں گی۔ ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے ساتھ دو گھنٹے طویل بات چیت میں ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات اور اس کے چیلنجز پر اپنی واضح رائے کا اظہار کرتے ہوئے کملا ہیرس کو نشانہ بنایا۔ٹرمپ کا امریکی صنعت کار ایلون مسک کے ساتھ دو گھنٹے طویل انٹرویو منگل کو ہی ہونا تھا جو سائبر حملے کی وجہ سے مقررہ وقت سے تاخیر سے شروع ہوا۔دوبارہ صدر بننے کے لیے کملا ہیرس کو ٹکر دے رہے 78 سالہ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی رائے یہ ہے کہ ان کی پالیسیوں امریکہ میں مزید غیر قانونی لوگوں کی ا?مد یقینی ہوجائے گی۔ صدر جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس کوئی صدر ہی نہیں ہے اور کملا ہیرس ان سے بدتر ہیں۔ وہ سان فرانسسکو کی ایک لبرل ہیں جنہوں نے اس شہر، کیلیفورنیا کو برباد کر دیا ہے اور اب اگر منتخب ہوئیں تو ہمارے ملک کو تباہ کر دیں گی۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر کملا صدر بنتی ہیں تو وہ دنیا بھر کے 5 سے 6 کروڑ غیر قانونی شہریوں کو امریکہ میں بسالیں گی۔ کملا جتنے غیر قانونی لوگوں کو امریکہ میں لے چکی ہیں ان کی تعداد ہماری سوچ سے کہیں زیادہ ہے۔ بہت سے ممالک اپنی جیلیں خالی کر رہے ہیں اور اپنے مجرموں کو امریکہ بھیج رہے ہیں۔ یہ ہمارے گھروں میں جرائم اور تشدد لا رہی ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ انتخابی ریلی میں غیر قانونی تارکین وطن کے بورڈ کی وجہ سے ہی وہ ان پر ہونے والے جان لیوا حملے سے بچ سکے۔ اگرچہ انہوں نے کبھی بھی اس چارٹ کو 20 فیصد سے زیادہ استعمال نہیں کیا لیکن اس دن انہوں نے اس کے پیچھے چھپ کر خود کو فائرنگ سے بچا یا۔