تاثیر ۵ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
حاجی پور، 05 اگست:بہار میں ویشالی ضلع کے انڈسٹریل پولیس اسٹیشن علاقے میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے نو کانوڑیوں کی موت ہو گئی اور تین دیگر جھلس گئے پولس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ اتوار کی دیر رات ڈی جے ٹرالی پر سوار کانوڑی سلطان پور گاؤں کے قریب 11 ہزار وولٹ کی بجلی کی تار کی زد میں آگئے جس سے کرنٹ پوری ٹرالی میں پھیل گیا بجلی کا جھٹکا لگنے سے نو کانوڑی جاں بحق اور تین جھلس گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ جھلسنے والے افراد کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔