پٹنہ فروٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے شمشاد عالم

تاثیر  ۲۱   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 جنرل سکریٹری بھٹو خان،کارگزار صدر محمد رئیس اور خزانچی محمد وسیم کو بنایا گیا
پٹنہ،21 اگست،(پریس ریلیز):  پٹنہ فروٹ مرچنٹ ایسو سی ایشن کے ذریعہ بدھ کو بازارسمیتی  مسلح پور کے ہوئے چناؤ میں محمد شمشاد عالم کو صدر منتخب کیا گیا ۔ جب کہ جنرل سکریٹری بھٹو خان بنے ۔ اس کے علاوہ کارگزار  صدر کے عہدے پرمحمد رئیس احمد، خزانچی محمد وسیم، جوائنٹ آرگنائزیشن سیکرٹری محمد سکندر علی سبواور محمد ریاض (رنکو) کو منتخب کیا گیا ۔ بازار سمیتی  کے سینئر ترین تاجر حاجی عبداللطیف صاحب کی صدارت میں تمام عہدوں پر منتخب ہونے والے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ بازار سمیتی کے اراکین  نے اجتماعی طور پر کہا کہ تنظیم کوجلد وسعت دی جائے گی۔ اس موقع پر پاٹلی پتر میونسپل ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین رتیش کمار ببلو، محمد عرفان فانی، وارڈ کونسلر ستیش گپتا اور پنکج پودار کو ان کے بہترین کام کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ سینئر اور نوجوان تاجروں کا بھی استقبال کیا گیا جس میں محمدصفی عالم، محمد مہتاب، محمد شہزادہ، محمدلئیق ، محمد چاند، محمد فیروز الدین، محمد جلال الدین، محمدمنظر  عالم، راکیش کمار، ونود کمار، محمد تنو خان، محمد سرتاج عالم، اودھیش کمار، محمد مٹھو، سنجیو کمار کالو، جئے پرکاش کشواہا، محمد اسلام خان سمیت کئی لوگوں کے نام شامل ہیں۔