تاثیر ۵ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پیرس، 05 اگست:اولمپکس میں زیادہ میڈلز جیتنے کی دوڑ جاری ہے، مقابلوں کے 8 ویں روز بھی چین 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ پیرس اولمپکس کے آٹھویں روز امریکی ایتھلیٹس نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کو 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچایا۔ شوٹنگ کے 25 میٹر وویمن پسٹل ایونٹ میں جنوبی کوریا نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ ویمن روئنگ سنگل اسکلز کا فائنل نیدر لینڈز کی فلورجن کیرولین نے اپنے نام کیا۔ روئنگ وویمن ایٹ اے فائنل رومانیہ کے نام رہا، اسی طرح روئنگ مینز ایٹ اے فائنل برطانیہ نے جیتا، روئنگ مینز سنگل اسکلز میں جرمنی کے زیلڈر اولیور نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ٹینس کے مینز ڈبلز ایونٹ میں آسٹریلین جوڑی گولڈ میڈل کی حقدار رہی۔ ایکوسٹیرین کے ڈریسج ٹیم گراں اسپیشل میں جرمنی نے گولڈ میڈل حاصل کیا، مینز روڈ سائیکلنگ میں بیلجیئم نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔سیلنگ کے وویمن ونڈ سرفنگ ایونٹ میں اٹلی نے گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ سیلنگ کے مینز ونڈ سرفنگ میں اسرائیل نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ٹینس کے وویمن سنگلز ایونٹ میں چین کی زینگ کن وین نے کروشیا کی ڈونا ویکیک کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا، ٹیبل ٹینس کے وویمن سنگلز ایونٹ میں بھی چین کی جوڑی گولڈ میڈل کی حق دار ٹھہری۔آرچری میں جنوبی کوریا نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، بیڈمنٹن کے وویمن ایونٹ میں چین کی جوڑی نے ہم وطن پیئر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا، اسی طرح آرٹسٹک جمناسٹکس کے مینز فلور ایکسرسائز کا فائنل فلپائن کے نام رہا۔
شوٹنگ کے مینز اسکیٹ فائنل میں امریکا نے گولڈ میڈل جیتا، آرٹسٹک جمناسٹکس وویمن والٹ کا فائنل نامور ایتھلیٹ امریکا کی سیمون بائلز کے نام رہا، آرٹسٹک جمناسٹکس کے مینز پومل ہارس میں آئرلینڈ نے گولڈ میڈل جیتا۔جوڈو کے مکسڈ ٹیم ایونٹ کے فائنل میں فرانس نے جاپان کو تین کے مقابلے میں چار پوائنٹس سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔ فینسنگ میں وویمن سیبر ٹیم کا گولڈ میڈل یوکرین نے جیتا