پیرس اولمپکس: ہندوستانی شوٹرز کو پیرس میں ہوٹل ‘ تاج محل’ اور ‘بمبئی’ تعاون ، کھلاڑیوں کو ہندوستانی کھانا پیش کیا جا رہا ہے

تاثیر  ۴   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،04اگست:آج کل فرانس کے شہرشیٹراو کی سڑکیں ہندوستان میں ہونے کا احساس دلاتی ہیں کیونکہ یہاں ‘تاج محل’ اور ‘بمبئی’ جیسے ریستورانوں کے ہندوستانی پکوانوں کی خوشبو بکھر رہی ہے۔ پیرس اولمپکس میں شوٹنگ کے مقابلوں کا مرکز رہنے والے اس شہر میں ڈبل میڈل جیتنے والی منو بھاکر سمیت کئی ہندوستانی نشانے بازوں نے گیمز ویلیجکے اوسط کھانے سے پرہیز کرتے ہوئے یہاں ہندوستانی کھانوں کا مزہ چکھا ہے۔ شوٹنگ کرنے والوں کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ کھیل گاؤں میں کھانا بہت خراب ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے عاطف نعمان ‘تاج محل’ ریستوران کے شریک مالک ہیں۔ انھوں نے کہا، ‘میں نے ٹی وی پر منو بھاکر کو دیکھا جس نے ہندوستان کے لیے دو تمغے جیتے ہیں۔ میں نے انہیں فوراً پہچان لیا کیونکہ وہ یہاں کھانا کھانے آئی تھی۔ ریستوراں میں بالی ووڈ کے گانوں کے درمیان، انہوں نے کہا، ‘ہندوستانی کھلاڑی صرف مٹر پنیر، دال مکھانی، پالک پنیر، سادہ نان کا آرڈر دیتے ہیں۔ وہ سب گروپس میں آتے ہیں اور صرف سبزی کھانا کھاتے ہیں۔
یہ ریستوران چار سال قبل بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ کے رہنے والے ناظم الدین نے کھولا تھا جو ہندوستانیوں میں بہت مقبول ہے۔ اس سے 300 میٹر کے فاصلے پر دوسرا ریستوراں ‘بمبئی’ ہے جو 38 سال پرانا ہے۔ افغانستان سے ریسٹورنٹ کے منیجر محمد حمزہ نے کہا، ‘پہلی بار اتنے ہندوستانی یہاں کھانے کے لیے آ رہے ہیں اور وہ اسے پسند کر رہے ہیں۔ ان کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے، ہم ایک ڈش مفت دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، ‘ہندوستانی ویج اشیاء جیسے دال، روٹی، سبزی بغیر مصالحے کے آرڈر کرتے ہیں۔ انہوں نے ہمیں اولمپک کی طرح یادگاریںدی ہیں۔ ہم ان یادوں کو محفوظ رکھیں گے۔