ڈہری سون ندی ریل پل کے نیچے دو افراد کی ملیں لاشیں،کیا ہوا تھا پوسٹ مارٹم،اے ایس پی نے کہا کی جائیگی جانچ

تاثیر  ۶   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج روہتاس ضلع ڈہری نگر تھانہ علاقہ میں سون ندی پر ریلوے پل کے نیچے سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، دونوں لاشیں پولیتھین سے بندھی ہوئی تھیں، دونوں کے ہاتھ پاؤں بھی بندھے ہوئے تھے ۔ اطلاع ملتے ہی ڈہری نگر پولس اسٹیشن اور ڈالمیا نگر تھانہ کی ٹیمیں معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈہری کے اے ایس پی شوبھانک مشرا بھی موقع پر پہنچ گئے، دونوں لاشوں کو کھولا گیا تو دیکھا گیا کہ دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا ہوا ہے، اسکے بعد حیران افسران نے معاملے کی جانچ کیا، پتہ چلا کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم صدر اسپتال سہسرام کے پوسٹ مارٹم ہاؤس میں ہوا ہے ۔ دونوں لاشیں ناقابل شناخت تھیں جنہیں 72 گھنٹے بعد ٹھکانے لگایا جانا تھا، 72 گھنٹے بعد دونوں لاشوں کو ٹھکانے لگانے کے نام پر لاپرواہی سے سون ندی ریلوے پل کے نیچے پھینک دیا گیا، صدر اسپتال کے پوسٹ مارٹم ورکر سے پوچھ گچھ کی گئی تو دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کی تصدیق کی، بتایا جاتا ہے کہ سہسرام ​​جی آر پی کی طرف سے ایک لاش بھیجی گئی تھی جو ایک نامعلوم بھکاری کی تھی وہیں دوسری لاش جسکی موت شیوساگر تھانہ علاقہ میں ایک حادثہ میں ہوئی تھی جسکی شناخت نہیں ہوئی تھی ۔
اے ایس پی ڈہری شوبھانک مشرا نے بتایا کہ دو افراد کی لاشیں ملی ہیں اور دونوں کی لاشیں بندھی ہوئی ہیں، جب کھولا گیا تو معلوم ہوا کہ دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم ہوچکا ہے، ڈہری میونسپلٹی کے ای او کی قیادت میں معاملے کی مزید جانچ کی جائیگی، اس سلسلے میں ریلوے کے ڈی ایس پی امرتیندو شیکھر ٹھاکر نے کہا کہ نامعلوم لاش کو ندی میں پھینکنا ایک سنگین معاملہ ہے اور انسانی عقل کی شرارت سے زیادہ شرمناک ہے، معاملے کی جانچ کی جائیگی اور مجرم کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی ۔