کملا ہیرس کا ٹم والز کو نائب صدارتی امیدوار منتخب کرنے کا اعلان

تاثیر  ۷   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن 07اگست :امریکہ کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے فلاڈلفیا ریلی میں اعلان کیا ہے کہ منیسوٹا کے گورنر ٹم والز نائب صدارتی امیدوار ہیں۔
اس سے قبل ٹرمپ کیمپئن ٹیم نے منیسوٹا گورنر ٹم والز کے بطور ڈیمو کریٹک نائب صدارتی امیدوار انتخاب پر تنقید کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ کی کیمپین ٹیم نیٹم والزکو بائیں بازو کا انتہاپسند قرار دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم کے مطابق ٹم والز لوگوں کو اپنی حقیقت نہیں بتائیں گے تو ہم بتا دیں گے۔ انتخابی مہم چلانے والی ٹیم کا کہنا تھا کہ کملا ہیرس کی طرح ٹم والز بھی خطرناک لبرل انتہاپسند ہیں۔