کمل ناتھ نے ریوا اورساگر میں دیوار گرنے سے ہوئیں اموات پر تشویش کا اظہارکیا

تاثیر  ۶   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 6 اگست: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ریوا اور ساگر میں دیوار گرنے سے ہوئیں اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے خستہ حال اور پرانی عمارتوں کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ کمل ناتھ نے منگل کو سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ریاست میں مسلسل اس طرح کے واقعات ہورہے ہیں جن میں عمارت یا دیوار کرنے سے معصوم بچوں کی موت ہوئی ہے۔ ریوا اور ساگر میں بچوں کی موت کی افسوسناک واقعہ نے سب کا دل دہلا دیا ہے۔ اب ایسی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ ریاست میں بڑے پیمانے پر سرکاری اور پرائیویٹ اسکول  کمزور اور پرانی عمارتوں میں چل رہے ہیں۔ بھوپال میں ہی خستہ حال عمارتوں میں 42 اسکولوں کے چلنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ کمزور عمارتوں میں بچوں کو پڑھانا سنگین خطرات کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ کمل ناتھ نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسکول کی عمارتوں پر کوئی توجہ نہ دے کر حکومت بچوں کی حفاظت سے سنگین کھلواڑ کر رہی ہے۔ میں وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ پوری ریاست میں تمام قسم کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کی عمارتوں کی مضبوطی کی جانچ کی جائے اور ان کی مرمت کا کام فوری شروع کیا جائے۔ جب تک کسی اسکول کی مرمت کا کام جاری ہے، بچوں کو کسی دوسرے اسکول میں پڑھنے کے لیے بھیجا جائے تاکہ ان کی حفاظت کو کوئی خطرہ نہ ہو۔