تاثیر ۱۲ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) سنگھواڑہ بلاک ہیڈ کوارٹر کے احاطے واقع ای کسان بھون کے آڈیٹوریم حال میں پیر کے روز بلاک لیول فرٹیلائزر مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا بی اے او نکول پرساد کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں مانیٹرنگ کمیٹی کی ذمہ داریوں اور کاموں کی وضاحت کی گئی کھاد فروش اسٹیبلشمنٹ پر مقررہ قیمتوں پر کھاد کی فروخت سے لے کر بلاک میں کھاد کی مختص میں اضافہ اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا کھاد فروخت کرنے والوں سے کہا گیا کہ وہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمت پر ہی کھاد فروخت کریں اسٹیبلشمنٹ پر تعینات اہلکاروں کو زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت موجود رہنے اور کھاد تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی بی اے او نے کہا کہ تمام کھاد فروخت کرنے والے دوکاندار اپنی دکانوں پر بورڈ لگائیں جس پر دکان میں دستیاب کھاد و اسکی قیمت روزانہ بورڈ پر لکھیں ساتھ ساتھ اسٹور بک اور پوش مشین کو بھی اپ ڈیٹ رکھیں کھاد فروخت کرنے والے دوکاندار نے شکایت کی کہ ایف او آر سامان فراہم نہیں کیا جا رہا ہے اس موقع پر اکاؤنٹنٹ راہول کمار، ایگزیکٹیو اسسٹنٹ شیام کمار، داؤد صابری، کھاد فروش کفیل احمد، مہیش ساہ، سشیل یادو، اودھیش عرف ماسٹر صاحب سمیت کئی لوگ موجود تھے