تاثیر ۱۲ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
غازی آباد، 12 اگست: گوتم بدھ نگر پولس کمشنریٹ کے لیے پیر کا دن تاریخی رہا۔ اب اس ضلع کا پولس کمشنریٹ شمالی ہندوستان کا پہلا آئی ایس او سرٹیفائیڈ بن گیا ہے۔پولیس کمشنر لکشمی سنگھ نے کہا کہ پولیس سروسز، پولیس چارٹر، سٹیزن چارٹر سمیت عام لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ایس او پی کو لاگو کیا گیا ہے۔ اس کے تحت پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پروٹوکول کا فیصلہ بین الاقوامی معیار کے مطابق کیا گیا ہے اور دفتر میں نافذ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد اب گوتم بدھ نگر پولس کمشنریٹ بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کر رہا ہے۔پولیس کمشنریٹ گوتم بدھ نگر کو آئی ایس او 9001:2015 کوالٹی مینجمنٹ سسٹم سے نوازا گیا جب یہ بنیادی ڈھانچہ، معیار کے انتظام، دفتری طریقہ کار، عوامی جذبات اور پولیس خدمات کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق پایا گیا۔ جس کے بعد گوتم بدھ نگر پولس کمشنریٹ شمالی ہندوستان کا پہلا آئی ایس آئی سرٹیفائیڈ کمشنریٹ بن گیا ہے۔