تاثیر ۴ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ4 اگست : گورنمنٹ اردو لائبریری کی مجلس منتظمہ کی ایک اہم نشست آج ارشد فیروز ، چیرمین، گورنمنٹ اردو لائبریری کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ اس نشست میں گزشتہ کاروائی کی توثیق کرائی گئی ۔
ہندوستان میں لائبریری سائنس کے بانی ڈاکٹر ایس آر رنگناتھن کی یاد میں لائبریری ڈے ( رنگناتھن ڈے منانے کے سلسلے میں یہ فیصلہ ہوا کہ مورخہ ۱۲؍ اگست کو لائبریری ڈے منایا جائے اور اس موقع پر اس دن لائبریری میں ایک تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ لیاگیا ۔
اس میٹنگ میں اردو سے متعلق سیمینار، مشاعرہ وغیرہ منعقد کرانے پر غور وخوض کیا گیا اور یہ فیصلہ لیا گیا کہ بہت جلد ہی ایک شاندار مشاعرہ کا انعقاد کیا جائیگا اور ساتھ ہی معروف ادیب پروفیسر علیم اللہ حالی کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں ” پروفیسر علیم حالی کے نام ۔ صبح تا شام ” کا بھی انعقاد بہت جلد ہوگا ۔
یونیورسیٹی سروس کمیشن کے ذریعہ منتخب اسسٹنٹ پروفیسر کے استقبالیہ کے سلسلہ میں بھی غور و خوض کیا گیا جس میں یہ بتایا گیا کہ ویسے تمام منتخب پروفیسر کو اس نشست کے بعد ایک تقریب میں جناب عامر سبحانی کے ہاتھوں نوازہ جائیگا ،اس میٹنگ میں لائبریری کے ذریعہ شائع ہونے تعارف نامہ کے اجراء سے متعلق غور و خوض کیا گیا ۔جس کے بارے میں بھی یہ بتایا گیا کہ آج ہی ایک تقریب میںاس کا اجراء عمل میں آئے گا
اس نشست میں مجلس منتظمہ کے ممبران پروفیسر علیم اللہ حالی ، اکبر رضا جمشید، ڈاکٹر سورج دیو سنگھ، سید شاہ مشہود احمد قادری ندوی ، ڈاکٹر انوارالہدیٰ، محمد نسیم الدین ، کے علاوہ لائبریرین پرویز عالم بھی شریک تھے ۔