تاثیر ۹ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نوادہ ، 09 اگست: نوادہ ضلع کے دھمول تھانہ کے ریوار موڑ کے جمعہ کے روز بچوں سے بھری اسکول بس سڑک کے کنارے گڑھے میں پلٹ گئی، جس سے 13 بچے زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو علاج کے لئے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دھمول کے تھانہ انچارج ہمانشو کمار پپو نے بتایا کہ بس جموئی ضلع کے کیرالہ انگلش اسکول کی تھی، جو بچوں کو لینے نوادہ ضلع کے دھمول تھانہ علاقہ کے ریوار موڑ کے قریب پہنچی تھی۔ توازن کھو جانے کے بعد بس گڑھے میں پلٹ گئی۔ حادثے میں 13 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو عام لوگوں کی مدد سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بچوں کی حالت نارمل بتائی جا رہی ہے۔ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ جسے عام لوگوں کی مدد سے پکڑ لیا گیا ہے۔ گرفتار ڈرائیور جانم ملک نے بتایا کہ اچانک توازن کھو نے کی وجہ سے بس پلٹ گئی۔ واقعہ کی اطلاع اسکول ڈائریکٹر کو بھی دے دی گئی ہے تاکہ بچوں کے والدین اسپتال پہنچ کر بچوں کی دیکھ ریکھ کر سکیں۔