تاثیر ۴ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ،04اگست:آئی پی ایل 2025 کے آکشن کو لے کر اس وقت کافی قیاس لگائے جا رہے ہیں ۔ تمام ٹیمیں اپنے اپنے حساب سے پالیسی بنانے میں مصروف ہیں۔ اس درمیان ممبئی انڈینس ٹیم کو ل کر ایک حیران کن خبر آ رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بحث چل رہی ہے کہ ہاردک پانڈیا کو ممبئی انڈینس ٹیم سے ریلیز کر دیا جائے گا۔ ہاردک پانڈیا کی پچھلے سال ہی ممبئی انڈینس میں واپسی ہوئی تھی اور انہیں کپتان بھی بنایا گیا تھا ۔ حالانکہ اب خبر آ رہی ہے کہ انہیں ٹیم سے ریلیز کر دیا جائے گا۔
ہاردک پانڈیا کو آئی پی ایل 2024کے وران گجرات ٹائٹنس سے ممبئی انڈینس میں ٹرید کیا گیا تھا۔روہت شرما کو ہٹا کر انہیں ممبئی اینڈیس کا کپتان بھی بنا دیا گیا تھا اور اس پر کافی ہنگامہ مچا تھا۔ فینس نے ہارک کو کافی ٹرول کیا تھا اور ممبئی انڈینس ٹیم میں بھی درار کی خبر آئی تھی ۔ ایسی رپورٹ آئی تھی کہ کچھ سینئر کھلاڑی پانڈیا کی کپتانی سے خوش نہیں تھے۔ ممبئی انڈینس کا مظاہرہ بھی آئی پی ایل 2024کے دوران کافی زیادہ خراب رہا تھا۔
اب خبر آ رہی ہے کہ ہاردک پانڈیا کو نہ صرف ممبئی انڈیس کی کپتانی سے ہٹایا جائے گا بکہ انہیں ٹیم سے بھی ریلیز کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر چل رہی بحث کے مطابق سوریہ کمار یادو کو ممبئی انڈینس کا اگلا کپتان بنایا جائیگا۔ روہت شرما کو کپتانی نہیں دی جائیگی بلکہ سوریہ کمار کپتان بنیں گے۔
سوریہ کمار یادو ٹیم انڈیا میں ہاردک پانڈیا کی کپتانی پہلے ہی چھین چکے ہیں اور اب خبریں ہیں کہ ممبئی انڈینس کی کپتانی بھی وہ ہاردک پانڈیا سے چھین لیں گے۔ سوریہ کمار یادو کو سری لنکا ٹور پر ٹیم انڈیا کا کپتان بنایا گیا تھا ۔
بتا دیں کہ ہاردک پانڈیا نے درمیان میں دو سیزن گجرات ٹائٹنس کی کپتانی کی تھی ۔ انہوں نے کپتان کے طور پر اپنے پہلے سیزن میں ہی ٹیم کو خطاب جتا دیا تھا ۔ اس کے بعد دوسر سیزن ان کی لیڈر شپ میں ٹیم نے فائنل تک کا سفر طے کیا تھا ۔ حالانکہ اس کے بعد پچھلے سیزن ہاردک پانڈیا نے ممبئی اینڈینس میں واپسی کی تھی۔