ہرگھر ترنگا مہم: یوم آزادی سے قبل مہم میں حصہ لینے کی اپیل

تاثیر  ۴   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 04 اگست: پہلے وزیرداخلہ امت شاہ نے ہر گھر ترنگا مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی اور اس کے بعد مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے لوگوں سے ہر گھر ترنگا مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ جیوترادتیہ سندھیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا آپ سب سے گزارش ہے کہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں اور ترنگے کے ساتھ اپنی سیلفی اپ لوڈ کریں۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوگوں سیہر گھر ترنگا مہم میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قومی تحریک بن گئی ہے جو ہر ہندوستانی میں بنیادی اتحاد کو بیدار کرتی ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرائیں، اس کے ساتھ سیلفی لیں اور اس تصویر کو ہر گھر ترنگا کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا ہمارا قومی پرچم ترنگا قربانی، وفاداری اور امن کی علامت ہے۔ ہر گھر ترنگا مہم آزادی کے ہیروز کو یاد کرنے، قوم اول،کا عہد لینے اور قومی اتحاد کو فروغ دینے کا ایک ذریعہ ہے۔ پی ایم مودی جی کی کال پر یہ مہم پچھلے دو سالوں سے عوام کی مہم بن گئی ہے۔ 9 سے 15 اگست تک آپ اپنے گھروں پر ترنگا جھنڈا بھی لہرائیں اور اپنی سیلفی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں۔ یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کاکوری ٹرین ایکشن صد سالہ مہوتسو اور ہر گھر ترنگا پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے کہا کہ 13 سے 15 اگست تک ریاست کے ہر گھر پر ترنگا لہرایا جائے گا۔ سی ایم نے کہا کہ ہندوستان کی تحریک آزادی کے مختلف تاریخی واقعات میں کاکوری ٹرین ایکشن بہت اہم ہے۔ ریاستی حکومت کاکوری ٹرین ایکشن کی صد سالہ تقریب کو پورے سال ریاست بھر میں مختلف سرگرمیوں کے ساتھ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائے گی۔ اس سال ریاست گیر ‘ہر گھر ترنگا’ مہم 13 سے 15 اگست 2024 تک چلائی جائے گی۔