تاثیر ۹ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مرکزی پروگرام کے بعد ضلع سطح کے عہدیدار شناخت شدہ مہادلت بستیوں میں پرچم کشائی کے پروگرام میں حصہ لیں گے:-ایڈیشنل کلیکٹر۔
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) 15 اگست 2024 (یوم آزادی) کی پیشگی تیاریوں کے سلسلے میں گزشتہ دنوں کلکٹریٹ میں واقع آتمن آڈیٹوریم میں ایڈیشنل کلکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ ارریہ شری جنم جے شکلا کی صدارت میں متعلقہ عہدیداروں اور دیگر معززین کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں یوم آزادی کے موقع پر منعقد کئے جانے والے تفصیلی پروگراموں کے خاکہ کے بارے میں سینئر ڈپٹی کلکٹر کم آفیسر انچارج ضلع جنرل برانچ ارریہ نے بتایا کہ مرکزی پروگرام نیتا جی سبھاش چندر بوس اسٹیڈیم ارریہ میں طے ہے۔ مرکزی پروگرام کے بعد ضلع سطح کے عہدیدار شناخت شدہ مہادلت بستیوں میں پرچم کشائی کے پروگرام میں حصہ لیں گے۔ میٹنگ میں ایڈیشنل کلکٹر نے ایگزیکٹیو آفیسر، میونسپل کونسل ارریہ کو ہدایت دی کہ وہ پورے شہر میں صفائی کو یقینی بنائیں!؛ خاص طور پر مختلف مجسموں کے مقامات سمیت اہم تقریب میں نیتا جی سبھاش چندر بوس اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے مرکزی تقریب کے مقام پر پینٹنگ کے کام کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ایکزیکٹیو انجنئیر ذمہ دار ہیں اور ساتھ ہی حفاظتی انتظامات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مرکزی تقریب کے مقام پر ضرورت کے مطابق بیریکیڈنگ لگانے کا بھی ذمہ دار ہے۔ اس میٹنگ میں آفیسر انچارج جنرل برانچ ارریہ کو تقریب میں شرکت کرنے والے معززین کو بروقت دعوتی کارڈ بھیجنے کے لیے کئی ضروری ہدایات دی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے کہا گیا کہ وہ قومی ترانے کے لئے بہتر ٹیم تیار کریں!؛ ڈپٹی کلکٹر، ارریہ کی جانب سے ہدایت دی گئی کہ تقریب کے مقام پر بہتر ساؤنڈ ایمپلیفائر کے انتظامات کریں۔ اسی طرح تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ یوم آزادی کی تمام ضروری تیاریوں کو بروقت یقینی بنائیں۔ اس اہم اور نہایت ضروری میٹنگ میں تمام متعلقہ ضلع سطح کے افسران، پولس افسران اور معززین نے شرکت کیں۔