یوم آزادی کی تیاری زوروں پر

تاثیر  ۱۳   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ہوڑہ ١٣/اگست (تاثیر بیورو) پندرہ اگست کو پورے ملک کے ساتھ ہوڑہ ضلع میں یوم آزادی کی تیاری زوروں پر ہے۔ پورے ضلع میں تیاری چل رہی ہے۔ اس سلسلے میں ہوڑہ ضلع کے گھسڑی کے ضیاء بی بی روڈ کے ایک نمبر وارڈ میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں پندرہ اگست کی تیاریوں کے سلسلے میں بات چیت کی گئی۔15 اگست کو 78 واں یومِ آزادی کے موقع پر 15نمبر موڑ پاور ہاوس کے پاس صبح 9/30 منٹ پر ترنمول کانگریس اقلیتی سیل ھوڑہ ضلع کے جنرل سکریٹری جناب ارمان علی انصاری صاحب کے قیادت میں پرچم کشائی کی جائے گی اس پروگرام کی صدارت جناب بدرالدجی انصاری صاحب نے کی بطور مہمان جناب ارشد علی انصاری صاحب جناب محمود عالم( راجہ) جناب سرور علی( جولا )اختر انصاری ،شری گنیش داس، جناب فیضان انصاری صاحب اور دیگر معزز حضرات موجود تھے۔