تاثیر ۸ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ8 ستمبر: بہار عوامی کوآپریٹیو بینک، پٹنہ کا سالانہ عام جلسہ بینک کے ہیڈ آفس واقع وقف مارکیٹ، مرادپور پٹنہ میں منعقد ہوا۔ اس جلسہ میں ممبران اور دیگر معزز حضرات نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ بینک کے۳۵ویں سالانہ جلسہ کے آغاز میں سی۔ای۔او ڈاکٹر سیدناصر عباس نے جلسہ میں شریک تمام حضرات کا خیرمقدم کیا۔ بعدہٗ صدر جلسہبہار عوامی کوآپریٹیو بینک کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز علی ارشد نے اپنے صدارتی خطبہ میں شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے موڈیز انوسٹرس سروس کے مطابق بینکنگ ریوگلیشن ایکٹ ۱۹۴۹ میں ترمیم سے ریزرو بنک آف انڈیا کو بینک ریزولیشن کے معاملے میں زیادہ اختیار حاصل ہوگیا ہے جو کہ کریڈٹ پازیٹیو ہے ۔ صدر جمہوریہ نے ایک آرڈیننس نافذ کیا ۔ جس نے شہری کوآپریٹیو بینکوں اور بین ریاستی کوآپریٹو بینکوں کو بااثر طریقے مرکزی بینک کے ماتحت لانے میں کامیابی ملی ۔ اب مرکزی بینک کو کوآپریٹیو بینکوں کے ڈپازٹرس یا کریڈیٹرس کے لئے ماریٹوریم کے اجراء کے بغیر اس کے سرمایہ کی تعمیر نویا ایک مبینک کو دوسرے بینک میں ضم کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی کابینہ نے ڈپازٹ انشورنس اینڈ کریڈٹ گارنٹی کاپوریشن کو منظوری دے دی ہے ۔ جس سے جمع کرنے والوں کو یہ موقعملتا ہے کہ اگر بینک ڈوبتا ہے تو وہ ۹۰ دنوں کے اندر ۵ لاکھ روپیئے تک نکال سکتے ہیں ۔ اعلانیہ کا تمام ڈپازٹ اCovid-19 کی وجہ کر بینکنگ سیکٹر میں آئی گراوٹ اور پریشانیوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بینک کے قرض داروں سے اپیل کی کہ وہ اپنا قرضہ ادا کریں تاکہ بینک کو ہونے والے نقصان کی بھرپائی کی جاسکے۔ بحالتِ دیگر بینک کو قانونی کارروائی کرنی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ سڑکوں پر اور بازاروں میں اس بینک کی خستہ حالی کے بارے جو باتیں کہی جاتی ہیں ان میں سے اکثر صرف افواہ ہیں ،
ڈاکٹر اعجاز علی ارشد نے بتایا کہ بینک مستقل منافع میں چل رہا ہے اور انشاء اللہ آگے بھی راہ ہموار ہوگیْ ان کے علم میں ہے کہ NPA کی وجہ سے بینک کی مالی حالت کمزور ہوئی ہے لیکن الحمد اللہ اب بھی بینک کے Assests اسکی Liabilities سے زیادہ ہیں۔ اس لئے گاہکوں کی جمع کی ہوئی ساری رقم پوری طرح محفوظ ہے۔ ، بینک کا سی آر آر بھی بڑھ رہا ہے اور اس سال کا منافع پچھلے سال سے زیادہ ہوا ہے انہوںنے بینک کے شیئر ہولڈروں کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان سے اپیل کی اس کے زیادہ سے زیادہ شیئرز وہ خود بھی خریدیں اور دوسروں کو بھی خریدنے کی ترغیب دیں۔
اس موقع پر بہار ریاستی سنی وقف بورڈ کے چیرمین الحاج محمد ارشاد اللہ نے کہا کہ بہار عوامی کوآپریٹیو بینک اپنی معنویت کے اعتبار سے بالکل عوامی بینک ہے ۔ اس لئے اس بینک کو عوام کے مفاد کا خیال رکھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیئے ْ۔ اس بینک نے اپنی مختصر مدت میں جو کام کیا ہے اس کو مزید کچھ اور کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔
اس موقع پر ڈپٹی چیرمین ڈاکٹر اظہار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی بینک کو آگے بڑھانے کے مقصد سے یہاں آیا ہوں ۔ ماضی کی غلطیوں کو نظر انداز کرکے مستقبل کی راہیں ہموار کرنے کی ضرورت ہے ۔
اے جی ایم میٹنگ میں شئیر ہولڈروں نے کھل کر باتیں رکھیں اور کافی گرما گرم مباحثہ کا بھی ماحول رہا ، ۔ بنکنگ سسٹم ، لون ریکوری سسٹم میں سدھار کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ۔
بینک کے سی ای او ڈاکٹر سید ناصر عباس نے ڈائرکٹر رپورٹ کے ساتھ۳۵ویں جلسہ کی کارروائی کی رپورٹ بھی پڑھ کر سنائی۔ شرکائے جلسہ نے اس کی توثیق کی۔ آڈٹ شدہ بیلنس شیٹ اور سال 2023-24 کے فائدہ و نقصان کے اکاؤنٹ کی بھی توثیق کی۔
اس موقع پر بہار عوامی کوآپریٹو بینک کے ، ڈائریکٹس پرویز غنی، ہارون رشید،ڈاکٹر ٹی آر اشرفی، فریدہ ناصر، محمد شاہد اختر ایڈوکیٹ، ریشما خاتون شریک رہے ۔، سابق وزیر ڈاکٹر عبد المالک ،ڈاکٹر اشرف النبی قیصر، ڈاکٹر انوارالہدیٰ ، فرید الدین ، ڈاکٹر سعد بن حامد،شہنواز عالم سونو، وغیرہ نے بطور شئیر ہولڈر اپنے مفید مشوروں سے نوازہ ۔ بینک کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹی آر اشرفی کے شکریہ کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔