تاثیر ۱۲ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دریا پور/سارن (نقیب احمد)
ایم پی راجیو پرتاپ روڈی کے نمائندہ اور ریاستی ورکنگ کمیٹی کے رکن راکیش سنگھ نے بین الاقوامی کشتی میں کانسی تمغہ جیتنے پر بلاک علاقے کے سیسوای کے رہنے والے نیرج کمار کو اعزاز سے نوازا۔مسٹر سنگھ نے نیرج کو ہری ہرناتھ مندر کا پرساد کھلا کر اور انگ وستر عطا کر نوازا۔انہوں نے کہا کہ تمغہ جیت کر نیرج نے نہ صرف گاؤں اور ضلع کا بلکہ ملک کا نام روشن کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ نیرج کمار نے نیپال میں 30 اگست سے یکم ستمبر تک منعقدہ بین الاقوامی کھیلوں میں کشتی کے 64 کلوگرام زمرے میں تیسرا مقام حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔نیپال کے کھیل صدر پروین کمار سنگھ نے انہیں تمغہ سے نوازا۔نیرج فعل حال بوکارو میں واقع ایک نجی کمپنی میں کام کرتے ہیں۔اس موقع پر سرپنچ کم بی جے پی منڈل صدر منٹو بابا،مکھیا نمائندہ چھوٹو اوجھا،راجو سنگھ،ببن سنگھ،اکھلیش سنگھ،مونو سنگھ،سمنت تیواری اور نیرج کے اہل خانہ وغیرہ موجود تھے۔