تاثیر ۶ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ ، 06 ستمبر:مرکزی وزیر صحت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے جمعہ کے روزپٹنہ کے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس احاطہ میں 188 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر آنکھ اسپتال اور نئی عمارت کا افتتاح کیا۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار ، نائب وزراء اعلیٰ سمراٹ چودھری ، وجے کما رسنہا ، وزیر منگل پانڈے اور وجے کمار چودھری کی موجودگی میں جے پی نڈا نے آنکھ کا اسپتال کا افتتاح کیا۔ اس کی تعمیر تقریباً 188 کروڑ روپے کی لاگت سے کی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق یہ ادارہ مشرقی ہندوستان کا سب سے بڑا آنکھ کا اسپتال ہے جس میں ٹراما سینٹر کی سہولت موجود ہے۔
جے پی نڈا نے آئی جی آئی ایم ایس میں ہیلتھ سب سنٹر (ایچ سی ایچ ) ، ایڈیشنل پرائمری ہیلتھ سنٹر (اے پی ایچ سی ) ، ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر (ایچ ڈبلو سی ) ، کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سمیت 850 کروڑ روپے کی کل لاگت سے کئی صحت کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس کے بعد مرکزی وزیر صحت نے بھاگلپور کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں ایک سرکاری سپرنٹنڈنٹ کا افتتاح کیا۔ وہ گیا میں انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں خصوصی بلاک اوردیگر سہولیات کا افتتاح بھی کریں گے۔