تاثیر ۱۵ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
رمیش کو ضلع صدر اور گایتری کو خاتون سیل کی ذمہ داری سونپی گئی
چھپرہ (نقیب احمد)
آل انڈیا ویشیہ مہاسمیلن کے ریاستی صدر اور ڈھاکہ کے ایم ایل اے پون جیسوال نے تنظیم کے ریاستی نائب صدر کی ذمہ داری دھرمیندر کمار ساہ کو سونپی ہے۔وہیں رمیش پرساد کو سارن کا ضلع صدر اور گایتری دیوی کو مہیلا مورچہ کی صدر بنایا گیا ہے۔نئی ذمہ داری ملنے پر مسٹر ساہ اور مسٹر پرساد نے ریاستی صدر اور ایم ایل اے مسٹر جیسوال کو گلدستہ دے کر شکریہ ادا کیا۔مسٹر ساہ نے کہا کہ ضلع کی ویشیہ برادری میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔انہوں نے کہا کہ ویشیہ برادری کو آبادی کے مطابق سیاسی شراکت فراہم کرنے اور تاجر طبقے کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو مرتب کرکے حکومت اور اعلیٰ حکام تک پہنچانے کے لیے جدوجہد تیز کی جائے گی۔ایم ایل اے مسٹر جیسوال کی قیادت میں ویشیہ برادری کی تمام 56 ذیلی ذاتوں کو شامل کیا جا رہا ہے اور انہیں ریاستی اور ضلع سطح کی کمیٹیوں میں حصہ داری دی جا رہی ہے۔جلد ہی تمام ڈویژنوں اور اضلاع میں ویشیہ سماگم منعقد کرکے اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ضلع صدر بننے پر مسٹر پرساد نے کہا کہ تنظیم کو ضلع سطح سے لے کر بلاک اور پنچایت سطح تک مضبوط کیا جائے گا۔