ریاستی وزیر اروپ رائے ہوڑہ اسپتال کے نابالغ متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچے

تاثیر  ۲   ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ہوڑہ: 02/ ستمبر (محمد نعیم) ریاستی وزیر برائے باغبانی اور ہاوڑہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اروپ رائے نے ہاوڑہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں چھیڑ چھاڑ کا شکار ہونے والی نابالغ متاثرہ کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہونے کا یقین دلایا ہے۔  پیر کی صبح وہ ہاوڑہ کے شیب پور میں متاثرہ کے گھر گئے۔  انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکی مستقبل میں ٹیچر بننا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں طالب علم کے ساتھ رہوں گا۔ واضح رہے کہ ملزم پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے۔ اور POCSO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ نئی تنظیم کو ہاوڑہ ضلع اسپتال میں سی ٹی اسکین ڈپارٹمنٹ کے انتظام کا چارج دیا جائے گا جو پی پی پی ماڈل پر چل رہا ہے۔  ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں۔