ری انیل کمار آئی اے ایس نے ارریہ کے ضلع مجسٹریٹ کا عہدہ سنبھالا۔

تاثیر  ۱۱  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) شری انیل کمار، آئی اے ایس نے ایک دنقبل  ارریہ ضلع کے نئے ضلع مجسٹریٹ کے طور پر چارج سنبھال لیا۔  اس سے پہلے ضلعی سطح کے تمام عہدیداروں نے نئے ضلع مجسٹریٹ کا شانداراستقبال کیا۔  چارج سنبھالنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے کلکٹریٹ ارریہ میں واقع مختلف دفاتر کا جائزہ لیا۔  اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ نے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں پر رائے حاصل کرتے ہوئے کئی ضروری ہدایات دیں۔ کلکٹریٹ ارریہ میں واقع مختلف دفاتر کا جائزہ لینے کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے صدر اسپتال ارریہ کا معائنہ کیا۔ اس دوران ضلع مجسٹریٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ترجیح کے طور پر جو بھی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، وہ تمام کام بخوبی ہو انجام پذیر ہو رہے ہیں۔  تمام ترقیاتی کاموں کو آگے لے کر جائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ صدر اسپتال کا معائنہ اسپتال میں دستیاب صحت کی سہولیات اور انفراسٹرکچر کو دیکھنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ صدر اسپتال ارریہ میں دستیاب صحت کی سہولیات کے سلسلے میں آپ نےاطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی نیا انفراسٹرکچر آرہا ہے، اس کا استعمال کرکے صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔  اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر ارریہ، ایڈیشنل کلکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ ارریہ، سول سرجن ارریہ، سب ڈویژنل آفیسر ارریہ اور فاربس گنج، تمام سینئر ڈپٹی کلکٹرس اور تمام ضلع سطح کے افسران اس موقع پر موجود تھے۔