شملہ میں مسجد کی تعمیر کے خلاف ہندو تنظیموں کا مظاہرہ، مسجد کے سامنے  ہنومان چالیسہ پڑھی گئی

تاثیر  01  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

شملہ، یکم ستمبر : راجدھانی شملہ کے نواحی علاقے سنجولی میں زیر تعمیر مسجد کے خلاف شدت پسند ہندو تنظیمیں متحرک ہو گئی ہیں۔ اس سلسلے میں سنجولی میں ہندو تنظیموں کے افراد نے مظاہرہ کیا۔ احتجاج کرنے والی ہندو تنظیموں نے مسجد کے سامنے ہنومان چالیسہ پڑھا اور تعمیر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے اسے گرانے کا مطالبہ کیا۔ انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ زیر تعمیر مسجد کی زمین وقف کی ہے لیکن اعتراف کیا کہ عمارت کی تین منزلیں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا اور مکمل تحقیقات کے بعد مناسب کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔