صرف ٹیم نہیں ، بلکہ ایک خاندان ہے پرانی دہلی 6: ایشانت شرما

تاثیر  ۶  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 6 ستمبر:سابق بھارتی تیز گیندباز ایشانت شرما نے دہلی پریمیئر لیگ میں پرانی دہلی 6 ٹیم کی شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ پرانی دہلی نے سنٹرل دہلی لائنز کو شکست دے کر 6 سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔
حالانکہ ایشانت شرما نے ٹورنامنٹ میں گیند بازی نہیں کی ہے لیکن وہ ٹیم کو ایک خاندان کی طرح جوڑے ہوئے ہیں اور ان کی رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔
ایشانت نے کہا،’’بدقسمتی سے میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں، لیکن ٹیم جس طرح سے پرفارم کر رہی ہے وہ حیرت انگیز ہے۔ جس طرح سے لڑکے کھیل رہے ہیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہے ہیں، میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ یہ ٹیم نہیں، ایک فیملی ہے۔ ٹیم کے مالک آکاش نانگیا جس طرح ٹیم کے ہر رکن کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور مدد کرتے ہیں، وہ واقعی قابل تعریف ہے۔‘‘
پرانی دہلی 6 نے مسلسل دو گیمز جیت کر دہلی پریمیئر لیگ میں زبردست واپسی کی ہے۔ لیگ کے دوران یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے لگاتار دو میچ جیتے ،۔ سیمی فائنل کے لیے ٹیم کے حوصلے کو بڑھاتے ہوئے ایشانت نے کہا، ’’ایسے ہی فوکس برقرار رکھیں اور اسی جذبے اور اتحاد کے ساتھ کھیلنا جاری رکھیں جس نے انہیں یہاں تک پہنچایا ہے۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اپنے اس خاندان کو ایک ہی مشورہ دوں گا کہ چھوٹی سے چھوٹی باریکی پر خصوصی توجہ دیں، دل سے کھیلیں اور بھول جائیں کہ آپ کے سامنے کون سا بلے باز یاگیندباز کھڑا ہے۔ اگر ایسا کر سکے تو فاتح بننے کے لئے کوئی نہیں روک سکتا۔‘‘
پرانی دہلی 6 ٹیم: للت یادو، ایشانت شرما، ارپت رانا، شیوم شرما، پرنس یادو، رشبھ پنت، مینک گوسائیں، سنت سانگوان، انکت بھڑانا، یوگ گپتا، کیشو دلال، آیوش سنگھ، کش ناگپال، سمیت چھیکارہ، ارنو بگا، ونش بیدی، منجیت، یش بھردواج، سمبھو شرما، لکشمن۔