تاثیر ۱۸ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ارریہ:- (مشتاق احمد صدیقی) “سووچھتا ہی سیوا” 2024 مہم کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ، ارریہ، شری انیل کمار نے کلکٹریٹ کمپلیکس ارریہ سے سوچھتا رتھ کو جھنڈی دکھا کرروانہ کیا۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ “سوچھتا ہی سیوا” ایک اہم مہم ہے، جو پہلے سے جاری ہے۔ لیکن اس کی اہمیت کے بارے میں لوگوں میں بیداری لانے کے لئے اسے ایک نئی توانائی کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ اس میں تمام محکموں اور عوام نے تعاون کیا ہے۔ اس لئے ہم سب مل کر اپنے ضلع میں صفائی سروس پروگرام چلائیں گے۔ ضلع مجسٹریٹ نے ضلع کے تمام باشندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود بھی آگاہ رہیں اور اس مہم میں اپنا تعاون دیں۔ “سوچھتا ہی سیوا”2024 مہم کے آغاز کے موقع پر کلکٹریٹ کمپلیکس ارریہ کے سیلفی پوائنٹ پر ایک اسٹریٹ پلے کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ صفائی کا حلف بھی لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر ارریہ مسز روزی کماری، ایڈیشنل کلکٹر ارریہ مسٹر جنم جے شکلا، ضلع پبلک ریلیشن آفیسر محترمہ سونی کماری، اسسٹنٹ ڈائرکٹر مسٹر نتیش کمار پاٹھک، ڈی پی او آئی سی ڈی ایس منجولا ویاس، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سینی ٹیشن اور متعلقہ افسران موجود تھے۔ واضح رہے کہ ضلع ارریہ میں 17.09.2024 سے 02.10.2024 تک”سوچھتا ہی سیوا” 2024 مہم کا انعقاد کیا جانا ہے,اس کے تحت گاؤں میں صفائی سے متعلق آگاہی مہم، عوامی مقامات پر شرمدان مہم اور صفائی کے نام پر چراغ جلانا، تمام کمیونٹی تنظیموں میں صفائی مہم اور صفائی کے حوالے سے مباحثہ پروگرام، صفائی کارکنوں کا ہیلتھ چیک اپ کیمپ، صفائی ستھرائی کے بارے میں آگاہی مہم۔ اسکول کے احاطے، کمیونٹی کے احاطے میں صفائی سمیت کئی دیگر سرگرمیاں اور پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔