میئر ڈاکٹر بسندھرا لال ڈپٹی میئر ڈاکٹر صلاح الدین نے اپنی ٹیم کے ساتھ سیلاب متاثرین علاقے کا دورہ کیا

تاثیر  ۲۳  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور ( منہاج عالم) نگر نگم کی میئر ڈاکٹر بسندھرا لال ڈپٹی میئر  ڈکٹر  صلاح الدین احسن اور  سیٹی مینیجر نے اپنی ٹیم  کے ساتھ  نگر نم کے  سیلاب متاثرین علاقے کا دورہ کیا اور حالات سے واقف ہوئے ..میئر و ڈپٹی میئر نے نیا بازار سکھی چند گھاٹ گولا گھاٹ صاحب گنج بھوت ناتھ گھٹ چمپا نگر کے مدنی نگر علاقے کا پیدل چلکر حالات کا  جائزہ لیا اور سیلاب ماثرین سے ملاقات کر ہر ممکنہ طور پر سرکاری امداد فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائ.میئر ڈکٹر بسندھرا لال نے لوگوں سے کہا کہ اس مصیبت کی گھڑی میں نگر نگم شہر کے باشندوں کے مسائل کو حل کرانے کے لئے تیار ہے .آپ لوگوں کی پریشانی کو سرکار تک پہونچائ جائے گی . میئر نے متاثرین کے حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہئے کہا کہ سیلاب سے عام زندگی متاثر ہوئ ہے جس کی مدد اور سہولیات فراہمکے لئے سرکار کے اعلی افسران کو آگاہ کیا جائے گا . ڈپٹر میئر ڈاکٹر صلاح الدین احسن نے سیلاب متاثرین کے ساتھ چلکر حلات سے روبرو ہوئے اور اظہار افسوس کیا .انہوں نے کہا کہ نگر نگم سبھی شہر کے باشندوں کو سرکاری سہولیات و امداد فراہم کے لئے ہمہ وقت تیار ہے. سیلاب سے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کاروبار پر اثر پڑا ہے. انہوں نے کہا کہ حالات سے نگر نگم اور سرکار کو واقف کرایا جائے گا.معائنہ کے درمیان نگر نگم کے مختلف محکمہ کے افسران ملازمین کے ساتھ ساتھ وارڈ پارشد ڈاکٹر پریتی شیکھر  سنجے سنہا نزاہت انصاری جابر انصاری  سیف اللہ انصاری وغیرہ موجود تھے .