پانچ نکاتی مطالبات کو لیکر سینئر سٹیزن ایسوسی ایشن نے ڈہری سب ڈویژن دفتر پر دیا دھرنا

تاثیر  ۱۰  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

           سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 10 ستمبر 2024 کو سینئر سٹیزن ایسو سی ایشن ڈہری روہتاس کی جانب سے روہتاس ضلع ڈہری سب ڈویژنل آفس کے سامنے ایک روزہ دھرنا کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت انقلابی رہنما کرن پاسوان نے کی اور نظامت راکیش ٹائیگر نے کی ۔ سینئر سٹیزن ایسوسی ایشن کے ضلع سکریٹری دکھراج مہتو نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہار حکومت کو دوسری ریاستوں سے سبق سیکھنا چاہئے، بہار حکومت کو چاہئے کہ وہ پنشن کی رقم 400 روپئے سے بڑھا کر 3000 روپئے کرے ۔ ہمارے سوال اگر نہیں سنے گئے تو ہم لوگ پرزور احتجاج کرینگے ۔ سینئر سٹیزن ایسوسی ایشن کے معزز صدر لال جی پرساد نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہار میں آزادی سے کئی سال پہلے سے صرف ₹400 پنشن دی جا رہی ہے جو بہار حکومت کی طرف سے بزرگ شہریوں کے ساتھ ایک مذاق ہے، مہنگائی کے اس دور میں اس پیسے سے ایک بوڑھا آدمی صبح و شام ایک کپ چائے بھی نہیں پی سکتا، اسلئے سینئر سٹیزن ایسوسی ایشن ایک مظاہرہ کے ذریعے بہار حکومت کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانا چاہتی ہے ۔ یونین کے نائب صدر ونود کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہار حکومت دیگر ریاستوں کو دیکھکر سنجیدگی سے غور کرے کہ وہاں بوڑھوں، بیواؤں کو سرکار کتنے اچھے دھنگ سے مدد فراہم کر رہی ہے ۔ بہار سرکار بوڑھی مائیں، بزرگ و معذور بھائیوں کی باتوں کو سنجیدگی سے سنے ۔ ٹاؤن صدر انقلابی لیڈر کرن پاسوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جسطرح حکومت ہر سال ایم پی ایم ایل ایز اور راجیہ سبھا لیڈروں کی پنشن اور اعزازیہ میں اضافہ کرتی ہے، ہر سال سرکاری ملازمین کو ڈی اے اور سالانہ انکریمنٹ دیا جاتا ہے وہ اضافہ ہوا ہے تو بہار کے معذور بیواؤں اور ماؤں بہنوں کا کیا قصور ہے کہ صرف 400 روپئے دئے جا رہے ہیں ۔ اگر حکومت نے مذکورہ باتوں پر توجہ نہیں دی اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا تو ہم تمام لوگ سب ڈویژنوں، ضلع سطح حتیٰ کہ بہار کے وزیر اعلیٰ کے دفتر کا بھی گھیراؤ کرینگے ۔ آج سب ڈویژنل آفیسر کو انکے وفد نے پانچ نکاتی مطالبات پر مشتمل میمورنڈم بھی پیش کیا ۔ اس موقع پر اسوسی ایشن کے ایم ایم پی سنہا سرپرست، لال بہاری پرساد، راجا رام پاسوان، سینئر سٹیزنس اسوسی ایشن ڈہری سب ڈویژن کے صدر اوماشنکر پرساد، جنرل سکریٹری دکھراج مہتو، خزانچی سیتارام لال، لکشمن پاسوان، سب ڈویژن کے صدر اوماشنکر پاسوان، انیل ٹھاکر، وی آئی سی کے سنگھ کے صدر ونود کمار، ریزرویشن آئین بچاؤ مورچہ کے صدر پرکاش پاسوان، معذور ایسوسی ایشن کے ریاستی سکریٹری شنکر موہت، لیڈر شرف الدین انصاری، میڈیا انچارج انوج پاسوان، میڈیا انچارج راکیش ٹائیگر، معذوروں، بیواؤں، بزرگوں اور دیگر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔