تاثیر 01 ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پیرس، یکم ستمبر: ہندوستانی پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی نتیا سرے سیوان نے پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں خواتین کے سنگلس مقابلے کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اتوار کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں انہوں نے پولینڈ کی اولیویا سمگیل کو 4-21، 7-21 سے شکست دی۔ 19 سالہ نیتیا کو کوارٹر فائنل میں پولش کھلاڑی اولیویا سمگیل کو شکست دینے میں زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ نیتیا نے شروع سے ہی اپنا دبدبہ برقرار رکھا اور پہلا گیم 21-4 سے جیت لیا۔ اس کے بعد دوسرے گیم میں بھی اس نے پولینڈ کی کھلاڑی کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا اور یہ گیم بھی 7-21 سے جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ میچ تقریباً 19 منٹ تک جاری رہا۔ اب نتیا تمغہ حاصل کرنے سے صرف ایک جیت دور ہے۔