تاثیر ۸ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی،07ستمبر: اقوام متحدہ (یو این) کی 79ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس منگل (10 ستمبر) کو نیویارک، امریکا میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس سیشن کے دوران بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس، وزیر اعظم نریندر مودی سے سائیڈ لائن ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں یہ خواہش ظاہر کی ہے۔اس انٹرویو میں، ڈاکٹر یونس نے ذکر کیا کہ وہ اس ماہ کے آخر میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے کی کوشش کریں گے اور ایک سائیڈ لائن ملاقات کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ سارک ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ تصاویر لینے کی کوشش کریں گے۔ ڈاکٹر یونس نے کہا کہ سارک کی روح کو زندہ کیا جانا چاہیے، آٹھ رکنی بلاک خطے کے بہت سے مسائل کو حل کر سکتا ہے۔چیف ایڈوائزر نے کہا کہ یقیناً ہم ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے کی کوشش کریں گے۔