تاثیر ۱۰ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ( محمد مصطفی)سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے رام پورہ این ایچ 27 کو جوڑنے والی سڑک پر ٹھیکا پائی پل کے قریب سنسان گاچھی کے پاس پیشانی میں ڈرائیور لکھی سرائے ضلع کے بڑھیا تھانہ حلقہ کے زید پور گاؤں باشندہ آنجہانی کامتا پرساد سنگھ کے بیٹے ڈرائیور انیل کمار سنگھ 50 سالہ کو پیشانی میں گولی مار کر قتل معاملے کا انکشاف منگل کو سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے کیا ہے قتل میں ملوث 6 جرائم پیشہ و لوٹی گئی سفید رنگ کی اسکارپیو قتل میں استعمال دیسی پسٹل ایک عدد زندہ کارتوس سیم کے ساتھ پانچ موبائل فون برآمد کیا گیا ہے سٹی ایس پی شوبہم آریہ نے پریس کانفرنس کر بتایا کہ سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس اور ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے سیتا مڑھی ریلوے اسٹیشن سے لے کر مظفرپور این ایچ کے سبھی جگہوں کا سی سی ٹی وی کیمرے کو کھنگال نے کے بعد جرائم پیشوں کا فوٹو حاصل کر خفیہ اطلاع پر پہنچان کے بعد جرائم کی واردات میں ملوث جرائم پیشہ دربھنگہ ضلع کے کمتول تھانہ حلقہ کے مادھو پٹی گاؤں باشندہ اوم پرکاش پاٹھک ولد آنجہانی راج کمار پاٹھک کو گرفتار کیا گیا اُس سے پوچھ گچھ کے دوران اپنے جرم کا قبول کر بتایا کہ اسکارپیو BR46M0284 سیتا مڑھی ریلوے اسٹیشن سے کرائے پر تین ستمبر کی شب لے کر اپنے ساتھی کے ساتھ چلا تھا اسی اثناء میں رام پورہ کے رام باغ باغیچے کے سنسان جگہ پر اسکارپیو کو لوٹ کر ڈرائیور انیل سنگھ کے پیشانی میں گولی مارنے کی بات قبول کی ہے ان کے گھر سے قتل میں استعمال ہوا پستول و کپڑا بھی برآمد کیا گیا ہے
اوم پرکاش کے نشان دہی پر اس قتل میں ملوث کمتول تھانہ حلقہ کے مادھو پٹی گاؤں باشندہ رمن کمار پاٹھک کے بیٹے سبل کمار عرف سمن ،مبی تھانہ حلقہ کے سمرا نہال پور گاؤں باشندہ نند لال یادو کے بیٹے بسنت یادو، نگر تھانہ حلقہ کے شبہنکر پور بیچلا ٹولہ گاؤں باشند آنجہانی وشنو رائے کے بیٹے سبودھ راۓ عرف دتا، مبی تھانہ حلقہ کے شہباز پور کرہٹیا گاؤں باشندہ مرحوم محمد مسلم کے بیٹے شمشیر، کیوٹی تھانہ حلقہ کے اشرف پور دانی گاؤں باشندہ امیش ساہ کے بیٹے پردیپ کمار سبھی ضلع دربھنگہ کو گرفتار کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق تین جرائم پیشہ محمد پورے ریلوے اسٹیشن سے سیتا مڑھی ریلوے اسٹیشن تین ستمبر کی شب پہنچے ان لوگوں نے بہار اسٹیٹ سے باہر کی گاڑی نمبر کو دیکھ کر کرائے کے نام پر بک کیا کہ واقعہ کے بعد جموئی رجسٹریشن نمبر کا پتہ لگانے میں دشواری ہوگی یہ سبھی شاطر جرائم پیشہ نے اسکارپیو کا نمبر پلیٹ و آگے پیچھے کا ڈیزائن بدل دیا تھا گاڑی کو فروخت کو لے کر گراہک سے سودا بھی کر لیا لیکن چھاپے ماری میں جٹی پولیس کی چالاکی کی وجہ سے اسکارپیو کی برآمد دگی کے ساتھ سبھی کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی محض چھ دنوں میں ڈرائیور قتل معاملے کا کامیاب انکشاف میں شامل پولیس افسران و ٹیکنیکل ٹیم کو اعزاز سے نواز نے کا اعلان کیا گیا ہے اس مہم میں تھانہ صدر منوج کمار پی ایس آئی دروغہ شتیس یادو وکرانت کمار یادو ٹیکنیکل ٹیم کے افسران سبھی گرفتار جرائم پیشہ کا مجرمانہ تاریخ کا پتہ لگا رہے ہیں