کرگہر کے لہرا میں بچوں کو اسکول جانے سے روکنے والوں کے خلاف سخت ہوئے ضلع کلکٹر

تاثیر  ۷  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

        سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کرگہر بلاک کے لہرا میں واقع پرائمری اسکول کا ایک معاملہ روشنی میں آیا ہے، جہاں اسکول میں پڑھنے والے تقریباً 76 بچوں کو مقامی گاؤں والوں نے اسکول جانے سے روکا ہے، ضلع کلکٹر نوین کمار نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ضلع کلکٹر نے کرگہر کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر، سرکل آفیسر، بلاک ایجوکیشن آفیسر اور ڈی پی او (ایس ایس اے) کو ہدایت دی ہے کہ پیر کو تمام افسران خود بچوں کو اسکول لے جائینگے اور جو بھی بچوں کو اسکول جانے سے روکے اسکے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، مطلب بچوں کے اسکول جانے کو یقینی بنائیں اور جلد از جلد اسکول نظام کو آسان بنائیں ۔ اس متعلق ضلع کلکٹر نے کہا کہ اگر اسکول میں اضافی کمروں کی ضرورت ہے تو ان کی تعمیر کو یقینی بنائیں اور کچن کا بھی مناسب انتظام کیا جائے ۔ ضلع کلکٹر نے ضلع ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے میں بلاک ایجوکیشن آفیسر سے وضاحت طلبی کریں، ان سے پوچھیں کہ اسکول اتنے دنوں سے کیوں بند ہے اور اس سلسلے میں بلاک ایجوکیشن آفیسر نے کیا کارروائی کی اور یہ اطلاع ضلعی سطح پر کیوں نہیں دی گئی ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ جب تک بلاک ایجوکیشن آفیسر کی وضاحت قبول نہیں کی جاتی، انکی تنخواہ روک دی جائے ۔