تاثیر ۷ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ( نمائندہ ) مقامی بلاک حلقہ کے نگر پنچایت بھرواڑہ کے خراجی ٹولہ سے گنیش پُوجا کو لیکر سنیچر کے روز کلش شوبھا یاترا نکالی گئی پوجا کی جگہ سے نکالی گئی کلش شوبھا یاترا میں 351 لڑکیوں نے حصہ لیا کلش شوبھا یاترا مهادیو مندر احاطے سے ہوتے ہوئے برہم استھان پہنچی وہاں سے تاریخی دیگھی تالاب پہنچ کر منتر کے بعد پانی لیکر پُوجا کی جگہ پر پہنچی اس کلش شوبھا یاترا میں بڑی تعداد میں عقیدت مند گنپتی بپا موریا جے گنیش ہر ہر مہادیو کے نعرے لگاتے ہوئے کلش یاترا کے ساتھ چل رہے تھے موقع پر دیپک کمار ٹھاکر ، اروند کمار ٹھاکر ، روی کمار ٹھاکر ، راجو كمار ٹھاکر ، اویناش کمار ٹھاکر ،سچن کمار ٹھاکر ، شوبھم کمار ٹھاکر , سُند کمار ٹھاکر ، ابھیجیت کمار ٹھاکر ، ویکی کمار ، و دیگر کلش یترا کے دیکھ ریکھ میں لگے رہے