آج کے حالات میںمحمد ﷺکے رحمت کے کام کو دنیا کے سامنے رکھنے کی اشد ضرورت ہے : سید اشتیاق احمد

تاثیر  ۲۱  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ21 ستمبر : ورلڈ آرگنائزیشن آف ریلیجن اینڈ نالج( ورک ) کے بین الاقوامی یوم امن کے موقع پر نبیﷺ رحمت کا ماہ رحمت گاندھی میدان کے نزد بسکومان میں خاموش امن شو کے ذریعہ لوگوں کو امن و بھائی چارہ کا پیغام دیا ۔ اس موقع پر ورک تنظیم کے کارندوں کے علاوہ دیگر این جی او کے کارکن اور الحمرا ء پبلک اسکول ، شاہ گنج کے اساتذہ و طلباء بھی پلے کارڈ پر محمدﷺ کے امن کے پیغام کو لوگوں کے سامنے رکھا ۔ واضح رہے کہ ورک تنظیم پورے ملک میں ربیع الاول کے موقع پر ماہ رحمت ( compassion month ) منا رہے ہیں۔ جس میں بہت سارے رحمت کے کام کو عمل میں لایا جاتا ہے ۔ ورک بہار کے ہیڈ سید اشتیاق احمد نے آج کے حالات پرامن بنانے کیلئے محمد ﷺ کی سیرت کو اپنی زندگی میں لانے کے علاوہ رحمت کے کام کو عام کرنے پر بہت زور دیا ۔ اس امن شو کو کامیاب کرنے کیلئے ورک ویمن کارکنان نے بھی بہت اہم رول ادا کیا ۔ وہیں دوسری طرف سوپر تھرٹی کے ذمہ دار پرنو کمار، رحمان تھرٹی کے چیرمین عبید الرحمان ، ایل بی سی ٹرسٹ کے اندر جیت پٹیل اور الحرا پبلک اسکول ، شاہ گنج کے اساتذہ و طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس پورے پروگرام کو کامیاب بنانے میں محمد قاسم، ورک پٹنہ ہیڈ، ہما یونس ، عائشہ احمد، نرگس پروین ، اعجاز حسین ، محمد فاروق ، محمد شاہنواز ، محمود عالم، ہارون رشید، اقبال حسن ، اور دیگر ورکرس نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی