مولانا مطیع الرحمان بہار مدرسہ ٹیچر ایسوسی ایشن کے بنے ضلع صدر

تاثیر  27  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سیتامڑھی(مظفّر عالم)
  آل بہار مدرسہ ٹیچرس ایسوسی ایشن کی توسیع کرتے ہوئے ایک نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔  ریاستی صدر مولانا محمد ظہیر الحق نے مولانا مطیع الرحمان کو صدر اور مولانا محمد سیف اللہ کو سیکرٹری بنایا ہے۔  جبکہ مولانا قاری مشتاق کو نائب صدر، محمد عابد حسین، محمد مختار انصاری کو نائب سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔   ریاستی صدر مولانا ظہیر الحق نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی کمیٹی مدرسہ اور مدارس کے اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں کرے گی۔  صدر اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ مدرسہ اساتذہ کے حقوق کی جنگ جاری رہے گی۔