میکسیکومیں خوفناک سڑک حادثے میں 19 افراد ہلاک

تاثیر  27  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

میکسیکو سٹی، 27 اکتوبر:میکسیکو کی ریاست زکاٹیکاس میں نیشنل ہائی وے پر ایک خوفناک سڑک حادثے میں 19 افراد ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔ زکاٹیکاس کے گورنر ڈیوڈ مونریال نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ امریکی اور میکسیکو کی سرحد پر واقع ریاست چیہواہوا کے شہر سیوڈاڈ جواریز جارہی بس مسافروں کو لے کر مکئی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے بعد دونوں گاڑیاں کھائی میں گر گئیں۔ موقع پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر نکال کر اسپتال پہنچایا گیا۔ مرنے والے تمام 19 میکسیکن تھے۔