تاثیر 03 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ڈھاکہ،03نومبر:بنگلہ دیش کی نگران حکومت نے ملک کے توانائی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں یہ اعلان کیا ہے کہ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر 10 سل کے لیے ٹیکس لاگو نہیں ہوں گے۔بنگلہ دیش کے ‘ نیشنل بورڈ آف ریوینیو’ نے اس سلسے میں اس ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی توانائی منصوبوں کے حوالے سے ایک نوٹیفیکشن جاری کیا ہے۔ جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے دس سال کے لیے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو ٹیکسوں سے استثناء حاصل ہوگا۔ماہرین کے مطابق نگران حکومت کے اس اہم اعلان کے بعد بنگلہ دیش میں بجلی پیدا کرنے کے ایشوز اور توانائی کے آسان حصول میں کافی بہتری کا امکان پیدا ہوگا اور ملکی صنعتوں کو کم لاگت کے ماحول میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔