تاثیر 09 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضا امام) 9 نومبر:۔الحمدللہ جامعہ عائشہ وجامعۃ الصفہ زیر اہتمام جامعہ عائشہ ایجوکیشنل ویلفیئر اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کوٹھرام کا ششماہی اجلاس بعنوان قرآن کانفرنس وتحفظ اوقاف ومدارس اختتام کو پہنچا جسمیں ٢١ طالبات جامعہ عائشہ اور ١٠ طلبہ جامعۃ الصفہ کل ٣١ طلبہ وطالبات نے قرآن مجید کا آغاز کیا اور طلبہ وطالبات نے تعلمی وثقافتی پروگرام بھی پیش کیاتین طبقات میں پروگرام کی ترتیب بنی تھی طبقہ علیا طبقہ وسطی طبقہ سفلی تقاریر ادعیہ مسابقہ نعت نبی نیز یہ تاریخی اجلاس دو نششتوں میں منعقد ہوا پہلی نششت قائد ملت مولانا سمیع اللہ ندوی بانی وقومی صدر جمعیت ابناء ہند کی صدرات میں منعقد ہوئ جو افتتاحی اور دعائیہ نششت تھی جسمیں علامہ شبلی نعمانی لائبریری کا افتتاح اور جامعہ عائشہ ایجوکشنل ویلفیئر اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کوٹھرام کے مرکزی دفتر قیام کیا گیا دوسری نششت عظیم اسلامی اسکالر صوبہ بہار کا مشہور تاریخی ادارہ مدرسہ رحمانیہ افضلہ سوپول کے ممتاز مہتمم حضرت مولانا ڈاکٹر محمد شہاب الدین ندوی ازہری کی صدرات میں منعقد ہوئ جسمیں طلبہ وطالبات نے اپنے پروگرام لو پیش کیا اجلاس کا آغاز مشہور قارئ قرآن حضرت مولانا قاری نظام الدین صاحب انچارج پرنسپل مدرسہ رحمانیہ سوپول کی تلاوت قرآن سے ہوا اور نعت نبی جمعیت ابناء ہند کے ترجمان حضرت مولانا ناصر ندوی صاحب نے جادوئ آواز میں پیش کی اور اجلاس الحمد للہ پوری کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا مذکورہ باتیں جامعہ عائشہ ایجوکیشنل ویلفیئر اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کوٹھرام کے سکریٹری بتائ مزید اطلاع دیتے ہوے کہا کہ صدراتی خطاب حضرت مولانا ڈاکٹر محمد شہاب الدین ندوی ازہری نے فرمایا اور کہا کہ اس ادارے میں متعدد مرتبہ حاضری ہوی ہے اور ہر مرتبہ خوشی میں اضافہ ہوتا رہا ہے اور طلبہ و طالبات کی تعلیمی پروگرام سے بھی بڑی مسرت ہوتی ہے اورٹرسٹ اپنے مشن کے ساتھ منزل کی طرف رواں دواں ہےخصوصی خطاب میں قائد ملت حضرت مولانا سمیع اللہ ندوی بانی وقومی صدر نے فرمایا کہ یہ بچہ جس نے اپنے اختراعی ذہن سے مسجد اقصی اور خانہ کعبہ کے نقشہ کو بنایا ہے ہمیں ہقین ہیکہ مستقبل میں یہ بچہ اے پی جے عبد الکلام ہوگا مہمان خصوصی عزت ماب جناب زاہد حسین صاحب ڈپٹی مئیر گھنشیامپور پالی نے بھی کہا کہ یہ ادارہ اور اسکے طلبہ وطالبات نے جس طرح اپنا پروگرام عربی اردو انگريزی ہندی میں پیش کیا ہے وہ بہت کم نظر آتا ہے جمعیت ابناء ہند کے چیف قاضی حضرت مولانا ابو راشد خیر الاسلام صاحب نے کہا کہ مولانا ارشد ندوی اپنے اسلاف کے تعلیمی تحریکات کے امین وپاسباں نظر آتے ہیں اور افکارنانوتوی مونگیری و سر سید کے ترجمان ہیں اخیر میں کلمات تشکر جامعہ ہذا کے مہتمم حضرت مولانا محمد اشرف علی ندوی صاحب نے پیش کیے اور صدر اجلاس کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا ان حضرات علم وفن کے علاوہ شریک اجلاس جناب مظفر نواب صاحب جناب انجنیئر فیروز عالم صاحب جناب محمد ظفر نواب اقبال صاحب جناب انجنیئر جاوید صاحب جناب حافظ محمد حنظلہ سعیدی صاحب ودیگر شخصیات و دانشوران تشریف فرما تھے۔