روہتاس ضلع کے کھیرا بھوتھا گاؤں میں ایک کسان کا گولی مار کر ہوا قتل

تاثیر  02  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے کھیرا بھوتھا گاؤں میں 60 سالہ کسان ہردیانند تانتو کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ اپنے گھر کے باہر سو رہے تھے ۔ گھر والوں نے آج جب ان کی لاش خون میں لت پت دیکھی تو وہاں پہونچے گاؤں والوں نے پولس کو واقعہ کی اطلاع دی ۔ پولس نے وہاں پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام ​​بھیجا اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بکرم گنج کے ایس ڈی پی او کمار سنجئے بھی وہاں پہنچ گئے ۔ متوفی کسان کھیتی باری کر اپنے خانوادہ کی کفالت پوری کرتے تھے ۔ قتل کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے ۔ مذکورہ واقعہ کے بارے میں ایس ڈی پی او نے کہا کہ ایک کسان کو گولی مار کر جرائم پیشہ افراد نے ہلاک کر دیا ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے پولس کے ذریعہ معاملے کی جانچ کرائی جا رہی ہے ۔