تاثیر 04 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 4 نومبر 2024 کو امیر شریعت حضرت مولانا احمد فیصل ولی رحمانی صاحب مدظلہ عالی کی ہدایت پر قاضی حضرت مولانا احسان الحق قاسمی قاضی شریعت ضلع روہتاس کی قیادت میں ایک وفد ضلع روہتاس ضلع کے ضلع کلکٹر محترمہ ادیتا سنگھ سے ملاقات کر وقف ترمیمی بل کے تعلق سے ایک میمورنڈم پیش کیا اپنی ملاقات میں جناب قاضی شریعت صاحب نے ڈی ایم سے کہا کہ وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے آئینی حقوق پر حملہ ہے اور دستور ھند کی بنیادی دفعات دفعہ 25/14 اور 26 کے بھی خلاف ہے اور مسلم پرسنل لا میں مداخلت قابل برداشت بھی ہے، اسلئے ہم مسلمانوں کی آواز کو جے پی سی اور جناب وزیر اعلی نتیش کمار تک پہونچائی جائے، قاضی صاحب نے کہا کہ کسی بھی حال میں مسلمانان ہند لائے ہوئے وقف ترمیمی بل کو قبول نہیں کرتے ہیں اور امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ اس کو مستر د کرتی ہے۔ محترمہ ضلع کلکٹر ادیتا سنگھ نے میمورنڈم وصول کرتے ہوئے اسے حکومت بہار اور جے پی سی کو پہونچانے کا وعدہ بھی کیا ۔ اس وفد میں جناب ماسٹر نسیم احمد صاحب جنرل سکریٹری جامع مسجد ڈہری اون سون، جناب کلیم احمد خاں صاحب سابق صدر جامع مسجد ڈہری اون سون، جناب غیاث الدین صاحب ایڈوکیٹ، جناب شمار احمد صاحب اور معروف صحافی جناب اختر امام انجم صاحب شامل تھے ۔