تاثیر 27 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کولکتہ، 27/ نومبر (تاثیر بیورو) کلکتہ گرلز ہائی اسکول کے زیرِ اہتمام “دھوانی، دی میوزک آف ساؤنڈ، کا ایک دو روزہ ثقافتی نمائش کا افتتاح کولکتہ کے مشہور ٹاؤن ہال میں کیا گیا۔ لازوال ہندوستانی راگوں کے گرد تھیم پر مبنی یہ اقدام ایک جشن اور خراج عقیدت دونوں کے طور پر انعقاد ہوا۔ ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی بھرپور وراثت کے لیئے اس تقریب میں مسٹر فرہاد حکیم، کولکتہ میونسپل کارپوریشن کے معزز میئر، سمیت نامور شخصیات نے شرکت کی۔ جس میں شمالی کولکاتا کے رکن پارلیمینٹ سدیپ بندو پادھیائے، وزیر برائے ٹرانسپورٹ شامل تھے۔ تقریب کی صدارت بشپ سبودھ سی منڈل نے کی، جہاں بنگال ریجنل کانفرنس کے ریذیڈنٹ بشپ اور تھوبرن میتھوڈسٹ چرچ کے وائس چیئرمین اور پادری ریورنڈ کے، سردار موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، کلکتہ گرلز ہائی اسکول کی پرنسپل اور سکریٹری مسز بسنتی نے کہا کہ “ہندوستانی راگ ہماری موسیقی کے ورثے کی دھڑکن ہیں اور ہماری ثقافتی شناخت کا گہرا اظہار ہے۔