اسپتال میں پٹرول چھڑک کر نوجوان کو جلانے کی کوشش، دو گرفتار

تاثیر  27  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

اتر دیناج پور، 27 دسمبر: اسپتال میں زیر علاج نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر جلانے کا معاملہ جمعہ کی صبح سامنے آیا ہے۔ رات دیر گئے اس واقعہ نے رائے گنج میڈیکل کالج اور اسپتال کے احاطے میں سنسنی پیدا کر دی تھی۔ رائے گنج پولس تھانہ نے رات دیر گئے مذکورہ معاملے میں دو لوگوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کے نام پرکاش ہلدار اور رام پرساد داس ہیں۔ جمعہ کی صبح متاثرہ کے خاندان کی جانب سے رائے گنج پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی گئی۔