تاثیر 29 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ہرارے، 29دسمبر: افغانستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں ایک الگ ہی سنسنی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اگرچہ یہ میچ اب ڈرا کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا ہے لیکن اگر ہم کھیل کے چار دنوں کی بات کریں تو دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 586 رن بنائے۔ جواب میں افغانستان کے بلے بازوں نے بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور 500 رن سے آگے لے گئے۔
افغانستان کے لیے خاص طور پر رحمت شاہ کی بیٹنگ شاندار رہی۔ افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ نے 234 رنوں کی اننگز کھیلی۔ اس اننگز میں رحمت نے 424 گیندوں کا سامنا کیا جس میں انہوں نے 23 چوکے اور 3 چھکے بھی لگائے۔ اس کے ساتھ ہی رحمت افغانستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔