تاثیر 26 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دہرادون، 25 دسمبر: اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع میں بدھ کو ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ الموڑہ سے ہلدوانی جا رہی اتراکھنڈ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس بھیمتل-رانی باغ موٹر روڈ پر امڈالی کے قریب 100 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں تین مسافر جاں بحق جبکہ 25 شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ دوپہر تین بجے کے قریب پیش آیا۔ بس میں 28-29 مسافر سوار تھے، جن میں سے زیادہ تر نرسنگ کے طالب علم بتائے جاتے ہیں۔ ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور نینی تال ضلع پولیس نے اس حادثے میں تین لوگوں کی موت اور 25 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔