امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے اگلے ہفتے ملک گیر مہم شروع کرے گی کانگریس پارٹی

تاثیر  20  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 21 دسمبر: کانگریس پارٹی نے امبیڈکر کے معاملے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اہم اپوزیشن پارٹی اگلے ہفتے کو “امبیڈکر سمآن ہفتہ” کے طور پر منائے گی۔ کانگریس پارٹی کی قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ ہم مانوسمرتی کے پوجا کرنے والوں کے خلاف بابا صاحب امبیڈکر کی وراثت کی حفاظت کے لیے لڑیں گے۔ کانگریس پارٹی آنے والے ہفتہ کو “ڈاکٹر امبیڈکر سمان ہفتے” کے طور پر منائے گی۔