تاثیر 31 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نیویارک،31دسمبر:انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے وکیل نے پیر کو کہا کہ ان کے درمیان طلاق کا تصفیہ طے پا گیا ہے جس سے ہالی ووڈ کی تاریخ کی ایک طویل ترین اور متنازعہ ترین طلاق کا بظاہر خاتمہ ہو گیا ہے۔جولی کے وکیل جیمز سائمن نے دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو تصدیق کی کہ جوڑے کے درمیان سمجھوتہ ہو گیا تھا۔ پیپل میگزین نے سب سے پہلے تصفیے کی اطلاع دی۔وکیل سائمن نے ایک بیان میں کہا، “آٹھ سال سے زیادہ عرصہ قبل انجلینا نے بریڈ پٹ سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ انہوں نے اور بچوں نے بریڈ پٹ کے ساتھ مشترکہ تمام جائیدادیں چھوڑ دیں اور تب سے انہوں نے اپنے خاندان کے لیے امن و سکون کی جستجو پر توجہ مرکوز کی ہے۔ یہ ایک طویل جاری عمل کا صرف ایک حصہ ہے جو آٹھ سال پہلے شروع ہوا تھا۔ صاف بات یہ ہے کہ انجلینا تھک چکی ہیں لیکن انہیں اس بات پر اطمینان ہے کہ یہ ایک حصہ ختم ہو گیا ہے۔