تاثیر 24 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 24 دسمبر: کانگریس پارٹی مہاتما گاندھی کی صدارت میں منعقدہ بیلگاوی (کرناٹک) اجلاس کی 100 ویں سالگرہ منانے جارہی ہے جس میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی خصوصی میٹنگ ہوگی۔ جس میں پارٹی کا آئندہ ایک سال کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ پارٹی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ بابا صاحب امبیڈکر کی حالیہ ’توہین‘ کو بھی خطاب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور کارروائی کا مطالبہ کرنے کے لئے بیلگاوی میں ایک ریلی نکالے گی۔
کانگریس تنظیم کے جنرل سکریٹری انچارج کے سی وینوگوپال اور میڈیا ڈپارٹمنٹ کے جنرل سکریٹری انچارج جے رام رمیش نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔